پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی

                                                             

اسلام آباد: 05 اپریل 2020 پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 45 ہوگئی ہے۔          
نيشنل کمانڈ اينڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران 172 نئے کيسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 880 ہوگئی ہے۔ 1163 مریضوں کے ساتھ پنجاب سرفہرست، جبکہ سندھ سے رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد (884 )ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض 372، بلوچستان میں 185، گلگت بلتستان میں 206 ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین نئے مریض سامنے  آنے کے بعد تعداد 78 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیرمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہے۔
ملک بھر میں اب تک (170) مریض صحتیاب، جبکہ 45 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسپتالوں میں زیرعلاج 18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 62 فیصد کورونا کیسز دیگر ممالک سے آئے اور (38 )فیصد مقامی طور پر اس وباء کا شکار ہوئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

PlayerUnknown's Battlegrounds Article By Salarsain

PlayerUnknown's Battlegrounds   ( PUBG ) is an online multiplayer   battle royale game   developed and published by   PUBG Corporation ...