ورونا وائرس کے خلاف پنجاب حکومت کے موثر اقدامات

https://www.blogger.com/blogger.g?blogID=2565828422136013455#editor/target=post;postID=1291782528351700386
اہور: (4 اپریل 2020) پنجاب کی عوام اس بات کا اعتراف کررہی ہے کہ بزدار حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ۔ صرف نو دن میں ہنگامی بنیادوں پر ہزار بستروں کا فیلڈ ہسپتال کی تعمیر سب سے بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔



پنجاب حکومت کی کوشش صرف یہ ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔ اس مقصد کو پانے کے لیے صوبائی حکومت ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے جو اس مہلک بیماری کے خلاف موثر ہو۔ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہنگامی بنیادوں پر ہزار بستروں کا اسپتال صرف نو دن کے مختصر عرصے میں قائم کیا گیا۔ بزدار حکومت کا عزم ہے کہ اگر یہاں کے کسی مریض کو وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑی تو اسے شوکت خانم ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔ اسی طرح لاہور میں سب سے بڑا قرنطینہ وارڈ، میو ہسپتال میں بنایا گیا جہاں سب سے زیادہ مریضوں کو رکھا جا رہا ہے۔

اسی طرح شہر کے ٹیچنگ اسپتالوں میں بھی کورونا مریضوں کے لیے خاص انتظامات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہم جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔ وزیر اطلاعات کے مطابق عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر بدلتی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے اقدامات کررہے ہیں ۔ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی کٹس نہ ملنے کے معاملے پر اضلاع کی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت کی کوشش بس یہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس پر ناصرف قابو پایا جائے بلکہ اس کو مزید پھیلنے سےبھی روکا جائے 

6 comments:

PlayerUnknown's Battlegrounds Article By Salarsain

PlayerUnknown's Battlegrounds   ( PUBG ) is an online multiplayer   battle royale game   developed and published by   PUBG Corporation ...