حسین آباد; حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں راشن
بیگوں سے بھرا ٹرک لٹ گیا۔
ہم نیوز کے مطابق سائٹ ایریا حیدرآباد میں ٹرک کو راشن کے( 400) بیگوں سے بھرا گیا تھا۔ ٹرک کو اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد کے دفتر پہنچنا تھا جہاں مستحقین میں راشن تقسیم کیا جانا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ٹرک جب حسین آباد کے قریب پہنچا تو وہاں موجود مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد ٹرک پہ چڑھ گئی اورانہوں نے راشن سے بھرے بیگوں کی لوٹ مار شروع کردی۔
اطلاعات کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے بیگوں سے بھرا ٹرک خالی ہو گیا اور لوٹ مار کرنے والے بھی غائب ہو گئے۔
علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز سے بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ مستحق شہریوں میں تقسیم کرنے کے لیے راشن بیگوں سے بھرا ہوا ٹرک اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد کے دفتر جا رہا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک سائٹ ایریا سے لوڈ کیا گیا تھا اور اس میں راشن کے( 400) بیگز موجود تھے

No comments:
Post a Comment